• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹی ڈبلیو ایف اورایف ای ایف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور(جنرل رپورٹر)فیڈرل ایجوکیشن فاؤنڈیشن (FEF) اور ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن (TTWF) نے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان بھر میں تعلیمی سہولیات سے محروم علاقوں کے بچوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے منظم تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد ملک میں تعلیم کے بحران سے نمٹنا ہے، جہاں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایک ادارہ جاتی ماڈل متعارف کرایا جائے گا، جس میں فیڈرل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملک گیر تنظیمی نیٹ ورک اور کاروباری شعبے کی قیادت کو ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن کے مؤثر ڈیجیٹل تعلیمی طریقہ کار کے ساتھ یکجا کیا جائے گا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں لاہور میں پانچ ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز قائم کیے جائیں گے۔
لاہور سے مزید