• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹوکی ملتان آمد کے موقع پر خصوصی صفائی آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملتان آمد کے موقع پر ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہوں پر خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا، بلاول بھٹو کی آمد سے قبل سڑکوں پر موجود گندگی کے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے جبکہ سینٹری ورکرز نے سڑکوں اور اطراف کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کی۔ ایئرپورٹ سے شہر کی جانب آنے والی سڑکوں پر خصوصی توجہ دی گئی اور صفائی کے بعد شاہراہوں پر چونا بھی پھینکا گیا۔ بلاول بھٹو کی آمد کے پیش نظر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
ملتان سے مزید