ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2026ء (جماعت نہم و دہم) کے تمام مضامین کے سوالیہ پرچہ جات اور معروضی سوالات کی جوابی کلیدیں جاری کردی ہیں۔ بورڈ حکام کے مطابق تمام پرچے اور مارکنگ ہدایات (Objective Keys) بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں ، اعلامیے میں اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر دستیاب سوالیہ پرچوں اور معروضی سوالات کی جوابی کلیدوں کا بغور جائزہ لیں اعلامیے کے مطابق سوالیہ پرچوں یا ایم سی کیوز کی جوابی کلیدوں میں کسی قسم کی غلطی یا اعتراض کی صورت میں امتحانی نتائج کی تیاری سے کم از کم 20 روز قبل تک بورڈ آفس کو تحریری طور پر آگاہ کیا جاسکتا ہے۔ مقررہ مدت گزرنے کے بعد موصول ہونے والے کسی اعتراض کو قابل قبول نہیں سمجھا جائے گا۔