ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف واقعات منشیات فروشی ناجائز اسلحہ رکھنے اور بھیک مانگنے کے الزام میں بیس افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے جن سے شراب، منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ منشیات فروشی کے الزام میں سیتل ماڑی پولیس نے ملزم عرفان سے 15لیٹر ملزم عمران سے 13لیٹر ملزم محمد علی سے 12لیٹر شرا ب ممتاز آباد پولیس نے ملزم بلال سے ارشاد سے 560گرام چرس برآمد کرلی ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں سٹی و صدر جلالپور پولیس نے ملزمان مزمل اور بلال سے دو پسٹل برآمد کرلیے جبکہ بھیک مانگنے کے الزام میں سیتل ماڑی اور ڈی ایچ اے پولیس نے ملزمان کوثر ، فیضان ، صفیہ ، غلام فاطمہ ، ممتاز مائی حنیف بی بی ، شکیلہ،حاجراں ،زینب اور امبرین کو گرفتار کیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔