• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی مبینہ پولیس مقابلہ کا زخمی کانسٹیبل نشتر ہسپتال میں چل بسا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) وہاڑی مبینہ پولیس مقابلہ کا زخمی کانسٹیبل نشتر ہسپتال میں چل بسا ،تفصیل کے مطابق وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے جن کو علاج معالجہ کی غرض سے نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، کانسٹیبل رمضان کی حالت تشویشناک تھی جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے کانسٹیبل کی لاش کاغذی کارروائی کے بعد سب انسپکٹر عابد کے حوالے کردی جو لاش وصول کرنے کے بعد وہاڑی روانہ ہوگیا ۔
ملتان سے مزید