• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ کہنہ قاسم باغ کی اپ گریڈیشن کا میگا پراجیکٹ تکمیل کے قریب پہنچ گیا

ملتاان (سٹاف رپورٹر)ملتان کے تاریخی مقام قلعہ کہنہ قاسم باغ کی اپ گریڈیشن اور تاریخی حیثیت کی بحالی کا میگا پراجیکٹ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت قلعہ کہنہ میں جدید کیفے ٹیریا، لنگر خانہ اور سپورٹس ایرینا سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی صدارت میں والڈ سٹی اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں قلعہ کہنہ، قاسم باغ، دمدمہ، لنگر خانہ اور ریسٹورنٹ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قلعہ کہنہ، درباروں اور سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے تاریخی ورثے کی بحالی کے ساتھ شہریوں کو جدید تفریحی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے منصوبوں پر کام کی رفتار برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
ملتان سے مزید