سندھ ہائیکورٹ نے سلیمان لاشاری قتل کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں سلیمان لاشاری قتل کیس کا جلد ٹرائل مکمل نہ ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم سلمان ابڑو نے پولیس محافظوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر سلیمان لاشاری کوقتل کیا اور ملزمان کی جانب سے جان بوجھ کر مقدمہ نہیں چلایا جارہا۔
درخواست میں تفتیشی افسر اور دیگر فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔