ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے17منشیات فروش،5ناجائز اسلحہ رکھنے،4بدکاری کرنے والوں،2انتہائی تیز رفتار گاڑی چلانے،1جعلی نمبر پلیٹ لگانے اور17اشتہاری مجرمان سمیت46ملزمان گرفتارکر لئے،ملزمان کے قبضے سے 219لٹر شراب، 130گرام افیون،72کلو 750گرام بھنگ، 4 پسٹل معہ 11گولیاں،1رپیٹرمعہ 10کارتوس برآمد برآمد کر لئے۔ گرفتار ملزمان میں تنویر ،شرافت ،رمضان ،انصر ،اسلم ،یامین ،عمران ،فہیم ،بلال ،عبدالحمید ،رفیق ،محمد شریف ،رجب علی ،عامر ،غلام شبیر،امجد ،محمد عرفان ،نواب خان ،شہزاد ،زمان،مشتاق،واجد حسین ،نذر محمد،روبینہ ، کرن ، سمیع اللہ اور عمران ،محمد یٰسین شامل ہیں ،ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران125نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں404نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے110موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔