اداکار نعمان جاوید نے اپنی بیوی گلوکارہ فریحہ پرویز کو گھر بسانے کی درخواست واپس لے لی جس پر مقامی عدالت نے درخواست نمٹادی۔
سول جج نوین کوثر نے نعمان جاوید کی متفرق درخواست پر سماعت شروع کی، ادکار نعمان جاوید کے وکیل نے بتایا کہ ان کے مؤکل کی جانب سے اپنی بیوی گلوکارہ فریحہ پرویز کو اپنے گھر بسانے کی درخواست دی تھی لیکن اب وہ یہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں اس لیے ان کو درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرلی اور نعمان جاوید کو درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔ نعمان جاوید نے فریحہ پرویز نے اپنے شوہر سے خلع کے لیے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے جس کے جواب میں نعمان جاوید نے درخواست دائر کی تھی۔