• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا اصل مقصد ہر ضلع میں چھوٹی سطح پر بلدیاتی اداروں کا قیام عمل میں لانا تھا تاکہ عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے تاہم گزشتہ برس حکومت چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد کرانے کی شاباشی تو وصول کر چکی ہے مگر ان انتخابات کے اصل مقصد کو ابھی تک حاصل نہیں کیا جا سکا۔ ان انتخابات کا اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں جب تک بلدیاتی اداروں کو فعال کر کے اختیارات ان تک منتقل نہیں کئے جاتے۔ ان انتخابات کے نتیجے میں نچلی سطح پر منتخب ہونے والے افراد کے حقوق و فرائض کا تعین بھی تاحال نہیں ہو سکا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد بلدیاتی اداروں کو فعال کرے اور ان تک اختیارات کے منتقلی یقینی بنائے تاکہ غریب عوام کے مسائل اور جلد از جلد اور ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں۔
(سید فصیح زیدی)
syedfasih1@outlook.com

.
تازہ ترین