بھمبر(نامہ نگار)کشمیر فریڈم موومنٹ اور لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام 11 فروری کو کوٹ جیمل میں مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت پر مشترکہ ریلی نکالی جائیگی ۔تفصیلات کے مطابق مقبول بٹ کے 34 ویں یوم شہادت پر کشمیر فریڈم موومنٹ اور لبریشن فرنٹ مشترکہ ریلی نکالیں گے، اس سلسلہ میں کشمیر فریڈم موومنٹ اور لبریشن فرنٹ کا مشترکہ اجلاس کوٹ جیمل میں ہواجس میں کشمیر فریڈم موومنٹ کی نمائندگی تحصیل صدر عبدالرشید مجددی ، صدر چھمب موئیل محمد سعید اور ڈاکٹر مشتاق نے کی جبکہ لبریشن فرنٹ کی نمائندگی توصیف احمد جرال ایڈووکیٹ نے کی ۔اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری کشمیر فریڈم موومنٹ محمد شفیق کیانی نے بھی خصوصی شرکت کی اور فیصلہ کیا کہ کوٹ جیمل میں 11 فروری بروز ہفتہ دن 10:30 بجے شہید کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مشترکہ ریلی نکالی جائیگی۔