لاہور (نمائندہ جنگ ) اداکارہ جاناں ملک اور گلوکار نعمان جاوید کے درمیان شادی کے6ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی ۔بتایا گیا ہے کہ دونوں کے تعلقات کئی ماہ سے کشیدہ تھے طرفین کی طرف سے صلح کی کوشش کی گئی لیکن معاملات بگڑتے چلے گئے۔اداکارہ جاناں ملک کا کہنا تھا کہ جب ذہن نہ ملیں تو ساتھ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں اسلئے باہمی رضامندی سے معاملات طلاق پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گلوکارہ فریحہ پرویز سے طلاق کے بعد گلوکار نعمان جاوید نے جاناں ملک 2 ستمبر 2016کو شادی رچالی تھی ۔