روس کے چڑیا گھر میں موجود ریچھ کے دلچسپ ڈانس کے انداز نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔
ویڈیو میں نظر آنے والے ڈانس کرنے کے شوقین اس ریچھ نے ماہر پول ڈانسر کی طرح درخت کے ساتھ رقص کرکے دیکھنے والوں کو خوب محضوض کیا۔

یہ دلچسپ پرفارمنس روس کے وائلڈ لائف پارک میں دیکھی گئی جہاں دراصل ایک ریچھ درخت سے اپنی کمر مچھ اس انداز سے کھجا رہا تھا کہ جیسے پول ڈانس پرفارم کر رہا ہو۔

یوں اپنی دُھن میں مگن ریچھ کے دلچسپ انداز پر وہاں موجود افراد بے حد محظوظ ہوئے اور کچھ نے تو یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرلیے۔