• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، بی کام کے امتحانی فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی کام پرائیویٹ سال اول ، دوئم،سال اول و دوئم باہم اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی فارم 04دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔بی کام سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4600/=روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7900/=روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹر ز پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/=روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔
تازہ ترین