• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہیئر ڈائینگ ایک مقبول ہوتا ہوا فیشن

فاروق احمد انصاری

شاید آپ نہیں جانتے کہ دنیا میں  سرخ بالوں کا دن ستمبر کےکے پہلے ہفتےمیں منایا جاتاہے ۔ تقریب کے موقع پر موسیقی، پکنک فیشن شو اور نمائشوں کا انعقاد ہوتا ہے جہاں سب رنگین بالوں والے شرکت کرتے ہیں۔ یہ تقریب پوری دنیا کے لوگوں کے لئے کشش کا باعث ہوتی ہے جس میں برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا اور جرمنی کے لوگ بھی شرکت کرنے کے لئے کھنچے چلے آتے ہیں۔

اس فیسٹیول کا آغاز 2005ءسے ہوا جب ایک ڈچ پینٹر نے پانچ لوگوں کے بال سرخ رنگ سے رنگنے کا فیصلہ کیا اس نے اس کے لئے’’ ماڈلز ضرورت ہے ‘‘کا اشتہار دیا جس کے جواب میں 150کے قریب لوگوں نے جواب دیا اور آہستہ آہستہ اس فیسٹیول کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا اب اس فیسٹیول میں ہر سال تقریباً 5000لوگ شرکت کرتے ہیں۔

ہیئر ڈائینگ ایک مقبول ہوتا ہوا فیشن

اگرپاکستان کی بات کی جائے تو یہاں بھی بالوں کوغیرروایتی کلرز میںرنگنے کا فیشن زور پکڑتا جارہاہے اور فیشن کی دنیا میں ایک سے ایک نیا ہیئر اسٹائل اور ہیئر ڈائی متعارف کروائے جا رہے ہیں ۔ براؤن اور سنہری بال جو کبھی انگریزوں کی پہچان تھے اب مشرق میں بھی ہر خاتون کی دسترس میں ہیں . بلونڈ ، گولڈن ، ہنی بلونڈ ، چیسٹ نٹ براؤن اور رنگین ہائی لائٹس ہیئر کلرز نے مشرق اور مغرب کی تفریق کو ختم کر دیا ہے اور یہ تمام رنگ جدید فیشن ٹرینڈ کا حصہ ہیں ۔

 لیکن ہر طرح کے فیشن کو محض آنکھیں بند کر کے نہ اپنا لیں۔خاص طور پر بال ڈائی کرنے سے پہلے یہ خیال ضرور رکھیں کہ ان ڈائی کا بے حد استعمال بالوں کوکمزور اور خراب کرسکتا ہے . اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کی رنگت کے مطابق کون سا ہیئر کلر آپ پر جچے گا . غلط رنگ کا انتخاب بالوں کے ساتھ ساتھ شخصیت کو بھی ایک مذاق بنا دیتا ہے۔

اگر آپ گوری رنگت کے حامل ہیں تو براؤن کلر کے ہلکے اور درمیانے شیڈز ، پلاٹینم بلونڈ اور لائٹ بلونڈ کا انتخاب کریں جبکہ کوپر ، شہدی اور گولڈن بلونڈ بالکل اختیار نہ کریں . اگر آپ کی رنگت گندمی ہے تو آپ پر ایش براؤن اور پلاٹینم بلونڈ رنگ خوب جچے گا جبکہ سانولی رنگت کی حامل خواتین ڈارک برائون سیاہ ، میڈیم چاکلیٹ براوٗن ، ایسپریسورنگ اور ماہوگنی ہیئر ڈائز کا انتخاب کریں ۔ یاد رکھیں محض من پسند ہیئر کلر اپنا لینا ہی اعلیٰ ذوق کا اظہار نہیں بلکہ رنگت کے مطابق درست ہیئر ڈائی کا انتخاب بھی ضروری ہے ۔

رنگے ہوئے بالوںکے فیشن کی بات کریں تو اب ہیئر کلر کا استعمال صرف گرے بالوں کو چھپانے کیلئے نہیں کیا جاتا بلکہ یہ آج کا جدید اسٹائل ہے۔ نوجوان لڑکیوں کیلئے رنگے ہوئے بال اب بالوں کی سجاوٹ کے لوازمات کا ایک لازمی حصہ ہیں۔بالوں کو رنگنے کیلئے مختلف اقسام کے ہیئر کلرنگ پراڈکٹس کی وسیع ورائٹی بہ آسانی دستیاب ہے اور بالوں کو مختلف رنگوانے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اب بالوں کو رنگوانا صرف فلمی اداکاروں، فیشن ماڈلز اور سیلیبریٹیز تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ اسے ہر طبقے میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور یہ فیشن کا نیا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔ 

اسٹریکنگ ہائی لائننگ یا بالوں کو مکمل طور پر ایک نئے رنگ میں رنگ دینا فیشن کے نئے رجحانات ہیں جوکہ نوجوان لڑکیوں میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔ نہ صرف نوجوان نسل میں بلکہ وہ افراد جو عمرِ گزشتہ کو آواز دینا چاہتے ہیں، وہ بھی اس نئے فیشن کو خوشی خوشی اپنارہے ہیں۔

درست رنگ کا انتخاب

بالوں کیلئے موزوں و مناسب رنگ منتخب کرنے کیلئے بالوں کی قدرتی رنگت بنیاد بن سکتی ہے۔ بالوں کیلئے ایسا رنگ منتخب کیجئے، جو آپ کے بالوں کی قدرتی رنگت کے قریب ترین ہو۔ اگر آپ اپنے بالوں پر کوئی نیا تجربہ کرنا چاہتی ہیں تو بھی آپ کی کوشش یہ ہونی چاہئے کہ آپ جو رنگ منتخب کریں، وہ آپ کے بالوں کی قدرتی رنگت سے بس قدرے مختلف ہو یا روکھے بالوں کیلئے یکسر مختلف رنگ کا استعمال آپ کی شخصیت کو مضحکہ خیز بھی بناسکتا ہے۔ اگر آپ کے بالوں کی رنگت قدرتی طور پر گہری سیاہ ہے تو آپ سرخ کاپر اور لائٹ براؤن شیڈ منتخب کرسکتی ہیں۔

 اگر آپ کے بال ہلکی رنگت کے حامل ہیں تو آپ شیمپئنس بلونڈ اور گلوڈمگر جیسے رنگوں کا انتخاب کرسکتی ہیں اور اگر آپ کے بالوں میں سفید رنگ کے بال بے حد نمایاں ہیں تو ہوسکتا ہے کہ جو رنگ آپ اپنے بالوں میں استعمال کریں اس کے نتائج شاید آپ کی اُمیدوں کے مطابق نہ ہوں، ایسے مواقع پر یہ بہتر ہوتا ہے کہ پہلے بالوں کا ہیئر مکرشیٹ کروالیا جائے۔ اس کیلئے سر کے بالوں کے تھوڑے سے حصہ پر اپنا منتخب کیا ہوا رنگ لگاکر آزمالیا جائے کہ گرے بالوں پر رنگ کیا آرہا ہے۔

رنگوں کا انتخاب کیسے کیا جائے

بالوں کیلئے ہیئر کلر کے انتخاب کا ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ ایسا رنگ منتخب کریں جوکہ آپ کے لباس کے رنگوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہو۔ اپنی الماری کھولیں اور اس میں موجود اپنے کپڑوں کا جائزہ لیں۔ جی ہاں! آپ کی الماری میں ہر رنگ کا لباس موجود ہے اور اب آپ سوچ رہی ہیں کہ آپ کس طرح اپنے کپڑوں کے ساتھ اپنے ہیئرمکر کو ہم آہنگ کرسکتی ہیں۔ اگر آپ غور سے اپنی الماری کا جائزہ لیں گی تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کے کپڑوں کی رنگت پر جوش حرارت سے بھرپور ہے یا پھر دھیمے اور ٹھنڈے رنگوں پر مشتمل ہے۔ 

حرارت بھرے رنگ اورنج، زرد، گلابی پر مشتمل ہیں۔ ان رنگوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے بالوں کے رنگ گولڈ براؤن، سرخی مائل بھورا میاگی اور سنیڈہ بلونڈ وغیرہ ہیں۔ ٹھنڈے رنگوں سے مطابقت رکھنے والے ہیئر کلر گہرا سیاہ بیچ بلونڈ، پلاٹینم اور برگنڈی ہیں۔ اب یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کی وارڈروب میں کونسے رنگ سب سے زیادہ نمایا ںہیں۔ آپ اپنے لباس کے رنگوں سے مطابقت کرتے ہوئے اپنے بالوں کے لئے موزوں ہیئر کلر منتخب کرسکتی ہیں۔

رنگے ہوئے بالوں کی دیکھ بھال اور حفاظت

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بالوں میں رنگت دیر تک قائم رہے تو کاپر اور سرخ رنگ کے استعمال سے گریز کریں۔ کیونکہ یہ ایسے رنگ ہیں جو جلد اور آسانی سے مدھم پڑجاتے ہیں۔ بال رنگوانے کے بعد یہ ضروری ہے کہ آپ کسی مستند اور معیاری کمپنی کا شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کریں جو آپ کے رنگے ہوئے بالوں سے مطابقت رکھتا ہو۔ یہ اس امر کو یقینی بنائے گا کہ آپ اپنے ہیئر کلر کو بہت لمبے عرصے تک محفوظ کرسکتی ہیں۔

 ایک مرتبہ جب آپ اپنے بالوں کو رنگوانے سے مطمئن ہوجائیں تو پھر روزانہ کی بنیاد پر اپنے بالوں کی مناسب دیکھ بھال کریں اور اپنے بالوں کی صحت کا خیال رکھیں ۔ اگر آپ اپنے بالوں کی مناسب دیکھ بھال کریں گی تو اس سے بالو ںکو پہنچنے والا نقصان بھی کم ہوگا اور آپ کے بال ہمیشہ صحت مند رہیں گے۔بالوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ بالوں کو براہ راست سورج کی شعاعوں کی زد سے بچایا جائے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کم PH لیول والا شیمپو استعمال کریں۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ بالوں کا رنگ دیر تک قائم رہے تو جلدی جلدی شیمپو کرنے کے عمل سے گریز کریں۔ ہفتہ میں دو دفعہ بالوں کو شیمپو کرنا آئیڈیل ہے۔

٭٭٭

تازہ ترین
تازہ ترین