رابعہ شیخ
جدید طرز کا لباس ،اونچی سینڈل، منفرد ہیئر اسٹائل کا رجحان عورتوں میں تیز ی سے فروغ پارہا ہے۔ لباس اور ہیئر اسٹائل کا رجحان خواتین میں وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہنے والا فیشن ہے۔ کبھی لانگ شرٹ فیشن ان تو شارٹ شرٹ فیشن آؤٹ ،کبھی لمبے بالوں کا فیشن نیا تو چھوٹے بالو ں کا فیشن پرانا لیکن اس سب کے باوجود ایک فیشن ہے جو تمام تر خامیوں کے باوجود خواتین میں پرانا نہیں ہوپاتا ۔ کیونکہ خواتین اسے اپنی بیوٹی بڑھانے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہوئے کبھی پرانا نہیں ہونے دیتی۔
جی ہاں !بات ہورہی ہے ہائی ہیل فیشن کی جو کہ عام طور پر ہردور میں خواتین میں مقبول رہا ہے۔ شادی بیاہ ہوں یا تقریبات و تہوار حسن کا نکھار اب صرف میک اپ کی حدتک محدود نہیں،اس میں جوتوں کابڑا عمل دخل بھی شامل کردیا گیا ہے ۔چار انچ اونچی ہیلز کا ایک خوبصورت سا سینڈل پہن کر خواتین خود کو پر اعتماد محسوس کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ خواتین کی سج دھج ہائی ہیل سینڈل کے بغیر نامکمل تصور کی جاتی ہے ۔
ہائی ہیل کی شوقین خواتین کے مطابق اونچی ہیل والی سینڈل عورت کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے اسی لیے خواتین تقریبات سے لے کر کیٹ واک تک ہائی ہیل پہننا پسند کرتی ہیں ۔ہائی ہیلز کا فیشن کبھی پرانا نہیں ہوتا جس کے باعث مختلف رنگوں، ڈیزائن اور شیپ میں ہائی ہیل کے جوتے سرما اور گرما دونوں میں دکانوں کی زینت بنے رہتے ہیں۔
جدید دور میں خواتین تو کیا مرد بھی اونچی ایڑی والے جوتے پہن کر خود کو زیادہ پُر کشش محسوس کرتے ہیں ہائی ہیل جوتوں کے شوقین مردوں کا کہناہے کہ ہائی ہیل جوتے پہننے سے اُن کی شخصیت میں زیادہ کشش پیدا کرتے ہیں۔
ہائی ہیل کی مقبولیت کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ حسین تر نظر آنا صنف نازک کا ایک فن ہے جس میں پیروں کے پہناوے کا اپنا ہی مقام ہے ۔ جس کے ذریعے بظاہرخواتین سمارٹ اور فیشن ایبل دکھائی دیتی ہیں۔ گزشتہ برسوں ہائی ہیل کی مقبولیت کا ایک انوکھا انداز اس صورت بھی دیکھنے کو ملاجب ایران میں جوتے پالش کرنے والا صاحب لوگوں کی توجہ کامرکز بنادیا، کیونکہ جوتے پالش کرنے والے صاحب اونچی ہیل والی کار خود بخود لوگوں کی حاصل میں کامیاب ہوگئی۔
خواتین میں مقبول مختلف اقسام کی ہائی ہیل
ہر سال ہائی ہیل سینڈل کے نت نئے اسٹائل کے باعث اونچی سینڈل خواتین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔دنیا بھر میں مختلف طرح کی ہائی ہیل پہننے کا رجحان خواتین میں پایا جاتا ہے جن کے مطابق مختلف طرح کی ہائی ہیل مارکیٹوں میں فروخت کی جارہی ہیں جن کی تفصیل یوں بھی بیان کی جاسکتی ہے۔
کٹن ہیل
یہ ہائی ہیل کی دنیا میں ایک نیا اسٹائل ہے جس کی خواتین میں مقبولیت ذیادہ پرانی نہیں بلکہ چند سال قبل ہی یہ اسٹائل ملازمت کرنے والی خواتین کے درمیان زیادہ مقبول ہونے لگا ہے اس کی وجہ یہ ہیل خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہوتی ہے جس کے باعث ملازمت کرنے والی خواتین باآسانی اس کا استعمال کرنے لگی ہیں۔
پمپس ہیل
ہائی ہیل کی ایک قسم پمپس ہیل ہے جس کی ہیل عام طور پر دو یا تین انچ لمبی ہوتی ہے ۔اس سینڈل کی بناوٹ آگے سے جھکی ہونے کے ساتھ ساتھ پیچھے سے کافی اونچی ہوتی ہے جس کے باعث خواتین مصروف تقریبات میں ان کا استعمال کرنے سے گریز کرتی ہیں ۔
اینکل اسٹریپ ہیل
اینکل اسٹریپ ہیل مختلف قسم کی اونچائی والی ہیلوں میں تیار کی جاتی ہے ۔اس قسم کی سینڈل کی ایک مخصوص ٹخنوں کے گردایک خوبصورت پٹا ہوتا ہے جو سینڈل کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ آرام دہبھی بناتا ہے۔اینکل اسٹر یپ ہیل آج کل خواتین میں زیادہ مقبولیت حا صل کررہی ہے۔
ویجڈ ہیل
ہیل کی اس قسم کے دو مختلف قسم کے جوتے تیار کئے جاتے ہیں ۔ایک ویجڈ ہیل اور ایک ویجڈ سینڈ ل کے ساتھ یہ ہیل اونچی ہونے کے ساتھ زیادہ آرام دہ ہوتی ہے کیونکہ اس کی ہیل باقی ہیلوں کی چورائی سے زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث خواتین پرعام طور ہیل کا استعمال زیادہ کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔
کون ہیل
کون ہیل کی بناوٹ آئسکریم کون کی طرح ہوتی ہے بعض ہیلوں کو خو بصورت بنانے کے لئے اکثر فوٹ ویئر ہیل کو باقاعدہ کون آئسکریم کا اسٹائل بھی دیتے ہیں جو کہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ استائلش لک دیتے نظر آتے ہیں ۔
پلیٹ فارم ہیل
پلیٹ فارم ہیل بھی اونچی سینڈل والے جوتوں کی ایک قسم ہے جو خواتین عام طور پر کیپری کے ساتھ پہنتی ہیں پلیٹ فارم ہیل کے مطابق اکثر خواتین کا کہنا ہے سینڈل کا فرنٹ اونچا ہونے کے باعث یہ تھکنے نہیں دیتا اور اس کا استعمال باقی ہیلوں کی نسبت اسی لئے زیادہ آرام دہ ہوتاہے ۔
ہائی ہیل بوٹ
خواتین میں ہائی ہیل بوٹ کا استعمال موسم سرما میں زیادہ دیکھنے میں آتا ہے جو سرد موسم میں سردی کے اثر سے محفوظ رکھتے ہوئے آپ کی شخصیت میں بھی نکھار پیدا کرتا ہے یہ فیشن عام طور کم عمر لڑکیوں میں زیادہ دیکھنے میں آتا ہے جو اسکرٹ یا جینس پر ہائی بوٹ پہنی دکھائی دیتی ہیں ۔
اینکل بوٹیز
گزشتہ چند سال قبل ہی اینکل بوٹیز ایک بار پھر خواتین میں پسند کئے جانے لگے ہیں ہائی ہیل بوٹیز یا یوں اینکل بوٹیز سرد و خزاں موسم کا اہم پہناوا سمجھا جاتا ہے ۔
اسپول ہیل
اسپول ہیل کا تلوا(سول) باقی ہیلوں کی نسبت زیادہ سخت ہوتا ہے جبکہ سینڈل کا درمیانہ حصہ کم جھکا ہونے کے ساتھ ساتھ تنگ بھی ہوتا ہے جو کہ آُپ کو ذیادہ چلنے کے باوجود تھکن سے محفوظ رکھتا ہے۔
چنکی ہیل
چننکی ہیل عام طور پر فرنٹ سے چوڑی ہونے کے ساتھ ساتھ عقب سے بھی خاصی لمبی چوڑی اور ہوتی ہے جسے خواتین خاص تقریبات میں پہننا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ چنکی ہیل پیچھے سے چوڑی ہونے کے عقب باعث زیادہ پہنی جاتی ہیں کیونکہ اس میں خواتین کے پھسلنے کا خوف کم ہوتا ہے ۔
پینسل ہیل
خواتین میں پینسل ہیل کا استعمال نیا نہیں برسوں پرانا ہے جو کہ جدید ہونے کے ساتھ ساتھ خاصا مقبول بھی رہا ہے پینسل ہیل عام طور پینسل کی طرح پتلی ہوتی ہے جو کہ مختلف انچ میں تیار کی جاتی ہے اور ہر لمبائی کے ساتھ ساتھ خواتین کی ترجیحات میں شامل ہوتی رہتی ہے۔
کومہ ہیل
کومہ کے سائن کو ذہن میں رکھتے ہوئے کومہ ہیل کا پیش تصو ر زیادہ آسانی سے پیش کیا جاسکتا ہے ۔جی ہاں یہ ہیل کومہ کے شیپ میں تیار کی جاتی ہے جو کہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ خطرے کی گھنٹی بھی ہوتی ہے کیونکہ اسے پہننے کے بعد خواتین کو ذیادہ محتا ط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
٭بھاری جسامت یا وزنی خواتین پتلی اور بہت زیادہ اونچی ہیل کی سینڈلز پہننے سے گریز کریں۔
٭اس کے برعکس دبلی پتلی خواتین کے لئے ہائی ہیل موٹی عورتوں کی نسبت موزوں ہے ۔
٭ بھاری جسامت کی خواتین موٹی اور دوانچ سے زیادہ اونچی ہیل کا استعمال نہ کریں ورنہ آپ پیروں اور کمرکے درد کا شکار ہوسکتی ہیں اور گرنے کابھی خطرہ درپیش ہوسکتا ہے۔
٭ اگر آپکا شمار کام کرنے والی خواتین میں ہوتا ہے اور آپ کو زیادہ پیدل چلنا پڑتا ہے تو آپ فلیٹ یعنی بغیر ہیل والی سینڈل کوکیونکہ زیادہ ترجیح دیں ۔
٭خواتین کوشش کریں کہ جسم اور پٹھوں کو آرام بھی دیں۔ اگر ایک پورا دن ہیل پہننا ہو تو اگلے دن فلیٹ چپل پہنیں۔
٭جب موقع ملے ہیل اتار کر ننگے پیر چہل قدمی کریں۔ اس سے پنڈلیوں میں درد کم ہوگا۔
٭ہائی ہیلز پہننے سے پہلے اور بعد میں ٹانگوں کے پٹھوں کی اسٹریچنگ کریں۔
٭کوشش کریں کہ دو انچز سے زیادہ لمبی ہیلز نہ پہنیں۔ ہمیشہ دن میں جوتے خریدیں۔ اس وقت آپ کے پیر کا سائز سب سے بڑا ہوتا ہے۔
٭نوکیلی یا پینسل ہیلزکم سے کم خریدیں کیونکہ یہ جتنی خوبصورت ہے اتنی ہینقصان دہ ہیں
درست سینڈل کا انتخاب کیسے کیا جائے ؟؟؟
درست ہیل کا انتخاب کرنے کے لیے آپ سینڈلز پہن کر انگوٹھوں کے بل کھڑی ہوجائیں اگر سینڈلز اور آپ کے پیر کے درمیان ایک انچ کا فاصلہ ہے تو یہ آپ کے لیے بالکل پرفیکٹ ہیں اور اگر فاصلہ نہیں ہے تو یہ آپ کے لیے بہت زیادہ اونچی رہے گی لہٰذا آپ دوسری سینڈل کا انتخاب کریں۔
٭٭٭