• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 ڈاکٹروں کےتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 22مختلف ڈاکٹروں کےتبادلے کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر انجم اقبال جو کہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نیوٹریشن پروگرام ملتان کا تبادلہ ڈی ایچ کیو اٹک میں کردیا گیا ہے انکی جگہ ڈاکٹر عامر اسدشاہ کو ڈسٹرکٹ کواڈینیٹرملتان تعینات کردیا گیا ہے، ڈاکٹر شاہد اقبال کا ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالہ ڈسٹرکٹ وہاڑی سے تبادلہ کرکے ٹی ایچ کیو میاں چنوں تعینات کردیا گیا ہے ،ڈاکٹر ابوذر بخاری کا ڈی ایچ کیو خانیوال سے ڈی ایچ او پرینٹو سروسز،ڈاکٹر عابد کریم کو ٹی ایچ کیو ملکوال سے ڈسٹرکٹ منڈی بہائوالدین ،ڈاکٹر ریاض ملک کو ڈی جی او (ایچ آر ایم اینڈ ایم آئی ایس) ڈی ایچ اےڈیرہ غازی خان سے ڈی ایچ او پریینٹوسروس ڈی ایچ اے (ڈی جی خان)، ڈاکٹر وسیم اقبال کو ڈی ایچ کیو لودھراں سے ایم ایس ٹی ہسپتال یزمان ڈسٹرکٹ بہاولپور، ڈاکٹر محمد شعیب اقبال ڈ ی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ سے ایم ایس ڈی ایچ کیو لودھراں تعینات کردیا گیا ہے ڈاکٹر محمد اشرف کو ایم ایس ٹی ہسپتال شاہ کوٹ ڈسڑکٹ ننکانہ صاحب ،ڈاکٹر اظہر امین کو ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کاا ضافی چارج دیدیا گیا ہےاور ڈاکٹر احمد نواز کو ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نیوٹریشن پروگرام تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر سعید ساجد ، ڈاکٹر سمیرانوید ، ڈاکٹر شفیق احمد ، ڈاکٹر بدرالدین ، ڈاکٹر محمد ارشد ،ڈاکٹر عبدالناصر ٹوانا ،ڈاکٹر سید عطاالمنام ،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور ڈاکٹر مزمل کریم مختلف ہسپتالوں میں تعینات ہونیوالوں میں شامل ہیں ۔
تازہ ترین