سورج کی تپش ،ہلکے رنگ کے ملبوسات ،لان کی بہار،سیل کی چیخ وپکار، مشروبات کازیاہ استعمال گرمیوں کی نوید سناتا ہے۔موسم کی تبدیلی پہناوؤں کا بھی روپ بدل دیتی ہے ان منفرد طرز پہناوؤں کے ذریعے موسمی کیفیات کا تجربہ آسان ہوجاتا ہے، خواہ وہ رنگوں کی صورت ہو یا کپڑے کی ساخت کی صورت ،جوں جوں موسم بدلتا ہے توں توں ہمارے لباس میں بھی نمایاں تبدیلی آتی رہتی ہے۔گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی لان اور ہلکے رنگ کے ملبوسات مارکیٹس میں ڈیرے جمالیتے ہیں ۔
گزشتہ دو برسوں سے پاکستان میں ماضی کی بنسبت گرمی کی شدت میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیاجس کے باعث مارکیٹس میں موسم گرما کے ملبوسات کی مانگ اور قیمتیں بھی خاصی بڑھی ہوئی دکھائی دیں موسم گرما کے ملبوسات کی قیمت 2 ہزار سے لے کر 4 ہزار تک ہوتی ہے جبکہ بھاری کڑھائی دار سوٹ 5 ہزار سے 7 ہزار تک کی قیمتوں میں دستیاب ہوتے ہیں-جنھیں خریدتے ہوئے خواتین کے چہرے پر ایک خاص طمانیت اور خوشی محسوس کی جاسکتی ہے۔
ڈیزائنرز کی جانب سے گرمیوں کی آمد سے قبل ہی سمر کلیکشن متعارف کروادی جاتی ہےبازاروں میں سردیوں کی نسبت گرمیوں میں زیادہ رش دیکھنے میں آتا ہےکیونکہ ہلکے رنگوںسے تیارکردہ نت نئے اسٹائل کے لباس موسم گرما اور موسم بہار میں خواتین کی اولین ترجیح بن جاتے ہیں۔
جہاں ہرطرف لان کے خوبصورت ڈیزائن خواتین کا انتخاب ہوتے ہیںوہیں اس موسم میں کاٹن اورسلک سے بنے کپڑے بھی ان کی شخصیت کو پُرکشش بنانے میں اہم کرداراداکرتےہیں۔موسم گرما نے رواں ماہ مارچ سے ہی آنے والے گرم موسم کی نوید سنادی ہے جس کے پیش نظرہر طرف مارکیٹس میں موسم گرما کے ملبوسات نظر آنے لگے ہیں۔
خوشنما، خوش رنگ پھولوں، تتلیوں ، دلکش پیٹرن، دیدہ زیب رنگوں اور نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات کا انتخاب آسان نہیں ہوتا ۔چونکہ بہار رنگوں کا موسم ہے، یہی وجہ ہے کہ موسم گرما کے پرنٹس میں ڈیزائنرہلکے اور بھاری دونوں قسم کے رنگوں کو اہمیت دیتے ہیں۔
اگر بات کی جائے اس بار موسم گرما کے کلیکشن کی ڈیزائنر کی جانب سے تمام پرنٹس کو ترجیح دی گئی اور لان کے ملبوسات کے لئے ایک ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے لیکن یہ رجحان کیسا ہےاسے جاننے کے لئےآئیےآج بات کرتے ہیںموسم گرما کے ملبوسات پر ان کے رنگوں ،ڈیزائن اور پرنٹس پر ۔۔۔۔
2018کی سمرلان کلیکشن
اگر بات ہو 2018ءکی لان کلیکشن کی تو ڈیزائنر نے اس بار لان میں ہر قسم کے پرنٹ کواستعمال کیا ہے فلورل پیٹرنز (پھولوں کے ڈیزائنز) ہو ،ڈیجیٹل ہو۔ چنری یا پھرکلاسک بلاک پرنٹس 2018 کی سمر کلیکشن کے لئے منتخب کیا گیا ہ دوپٹوں میںشیفون کے علاوہ ر بروشیا اور نیٹ کا دوپٹہ بھی شامل ہے۔
مختلف پرنٹس کے ملبوسات پر میں فرل اور رفل آستین کے ساتھ ساتھ گلوں اور دامن پرکٹ ورک ، ٹسلز اور موتی کا اضافہ بھی خواتین میں بے حد مقبول ہورہا ہے ۔
2018کی سمر کاٹن کلیکشن
ہر سال گرما میں کاٹن لباس کے منفرد ڈیزائن کی بھر مار ہوتی ہےکاٹن کے لباس ،گرمیوں میں فرحت کا احساس دلاتے ہیں اس لئے خواتین اس موسم میں کاٹن کے منفرد اور بہتر لک والے کاٹن لباس زیب تن کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ یہ لباس جہاں جسم سے پسینہ کو جذب کرتے ہیں وہیںجسم کو ٹھنڈک اور فرحت بھی بخشتے ہیں۔
اس سال ڈیزائنرز کی جانب سے کاٹن کےملبوسات کے لئے ہلکے رنگوں کے استعمال پر زیادہ توجہ دی گئی ہے کاٹن کے ملبوسات ایمبرائیڈری ،کٹ ورک کے ساتھ نیٹ کے دوپٹوں کے ہمراہ مارکیٹس کی زینت بنے ہوئے ہیں جو 1500سے 5000روپے تک کی قیمتوں میں دستیاب ہیں ۔
2018کی ڈیجیٹل پرنٹ پر بنی سلک کی کرتیاں
سلک میں بنی کُرتیاں بھی اس سال خواتین میں خاصی پسند کی جارہی ہیںڈیجیٹل پرنٹس عام طور پر لان سے زیادہ سلک پر زیادہ خوبصورت دکھائی دیتے ہیں یہی وجہ ہے خواتین موسم گرما میں بھی سلک کی کرتیاں پہننے سے گریز نہیں کرتیں عام خواتین کے لئے شوبز پرسنالیٹیز بھی سلک کی کرتیوں کا استعمال زیادہ کرتی نظر آتی ہیںیہی نہیں کاٹن ساٹن ڈیجیٹل پرنٹس کا انتخاب ایک بہترین تاثر پیش کرتا ہے ۔
موسم گرما کے لئے رنگوں کا انتخاب
بہار کے موسم میں گرمی سے بچانے کے لئے لباس کا رنگ خاصی اہمیت ر کھتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ بعض رنگ پہن کر آپ خود کو ٹھنڈا اور بعض رنگ پہن کر آپ خود کو گرم محسوس کرتی ہیں؟ان سب باتوں کا تعلق رنگوں کی خصوصیات سے ہے۔
معروف ڈریس ڈیزائنر شمسہ ہاشوانی کا گرمیوں کے ملبوسات سے متعلق کہنا ہے کہ گرمیوں میں صرف ہلکے رنگ کے ملبوسات ہی زیادہ اچھے لگتے ہیں، میں خود بھی اپنے ڈیزائنز میں یہی بات مدنظر رکھتی ہوں کہ جوڑا خریدار کو دیکھ کر ڈیزائن کیا جائے، ہلکے رنگ کے ساتھ ہلکی سی کڑھائی کا جوڑا ایسا ہو جو خواتین ڈنر، شادی اور مختلف تقریبات میں بھی پہن سکیں۔
پاکستان میں موسم گرما بہت طویل ہوتا ہے اس لیے خواتین کو چاہیے کہ وہ صرف موسم کی مناسبت کے ساتھ تیارکردہ ملبوسات زیب تن کریں جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہوں۔معروف انٹرنیشنل ڈیزائنر Selene Oliva موسم گرما میں پہنے جانے والے رنگوں کے لئے (Lavender,Rapture rose,Sky blue ,Light green)جیسے ہلکے رنگوں کے انتخاب پر زور دیتی نظر آتی ہیں ۔
موسم گرما کے ملبوسات سے متعلق احتیاط
٭ ڈھیلے ڈھالے لباس زیب تن کریں۔ گرمیوں میں پسینہ جذب کرنے والے ملبوسات کا انتخاب کریں سفید رنگ دھوپ سے بچاتا ہے۔ اس لیے باہر نکلتے وقت سفیدرنگ کے لباس کو ترجیح دیں اور خودکو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھیں۔
٭سردیوں میں کاٹن اور گرمیوں میں لان کے سوٹ ورکنگ ویمن کیلئےزیادہ موزوں رہتے ہیں.۔اس لئے خواتین کو چاہئیے کہ گرمیوں میں لان کے ملبوسات کا انتخاب زیادہ کریں۔
٭گرمیوں میں روزانہ لباس تبدیل کرنا بہترہے۔تاہم دوسرے دن تو لازمی لباس تبدیل کریں۔
٭ڈیزائننگ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ گرمیوں میں ہمیشہ ہلکے پھلکے ڈیزائن اور ہلکے پرنٹ ہوں، سردیوں میں ہیوی ڈیزائننگ ہو سکتی ہے مگر کپڑے اور مٹیریل کا انتخاب آپ پر منحصر ہے آپ چاہیں تو پھولدار کپڑے کا انتخاب کریں ڈیجیٹل یا پھر سادہ قمیض پر ڈیزائن کریں ،مگر ہمیشہ وہ انتخاب کریں جو آپ کو باوقار ظاہر کرے۔
٭چھوٹے بچو ں کو بھی ہلکے پھلکے لباس پہنائیں ، انہیں گرم کپڑوں میں لپیٹ کر ہرگز نہ رکھیں۔
٭موٹاپے کو کم ظاہر کرنے اور چھوٹے قد کو بڑا ظاہر کرنے کیلئے سٹریٹ لائنز والے ملبوسات
موزوں رہتے ہیں اور دبلے پتلے لمبے قد کیلئے ٹیڑھی لائنز اور ڈاٹس والے ڈیزائن بہتر ہیں ،اگر آپ کو کپڑوں کے رنگوں اور ڈیزائن کے انتخاب میں مشکل ہو رہی ہو تو آپ کسی اچھی ڈیزائنر سے مشورہ کریں یا اپنی کلیکشن اچھی بوتیک سے کریں ۔