• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اپنا ہر انداز آنکھوں کو تَر و تازہ لگا....


اپنا ہر انداز آنکھوں کو تَر و تازہ لگا....

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی
ماڈل: شیرل
ملبوسات: شاپوش
آرایش: لش بیوٹی سیلون
عکّاسی: عرفان نجمی
لے آئوٹ: نوید رشید

آج کل تو تقریباً مُلک بَھر میں سورج سوا نیزے پر ہے، کبھی تو خود شدید آگ برساتا محسوس ہوتا ہے، تو کبھی گرم لُو کے تھپیڑے جسم و جاں جھلسانے لگتے ہیں۔ اور کبھی یک دَم ہی حبس اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ دَم گھٹتا سا محسوس ہونے لگتا ہے۔ البتہ جوں ہی دِن ڈھلتا ہے، سورج کی تمازت کچھ کم ہوتی ہے، تو مجموعی طور پر مزاجوں، رویّوں میں بھی نرمی سی گھلنے لگتی ہے۔ کیسا موسم ہے، دِن نکلتے ہی، شام ڈھلنے کا انتظار شروع ہوجاتا ہے۔

آج ہماری بزم شام کی کچھ ہلکی پُھلکی تقریبات، سکھیوں، سہیلیوں سے میل ملاقات کے لیے تیار کردہ ملبوسات ہی سے مرصّع ہے۔ ذرا دیکھیے، سیاہ و سفید کے روایتی کامبی نیشن میں بلاک پرنٹڈ قمیص، شلوار، دوپٹے کا انداز کیسا بھلا معلوم ہورہا ہے۔

جیٹ بلیک رنگ میں کاٹن کی سیلف پرنٹڈ، چُنوں والی فراک کی ٹسلز سے آراستہ نیٹ سلیوز، دامن، دوپٹے کے پلّو اور ٹرائوزر کا لُک خاصا اسٹائلش ہے، تو سفید رنگ ایمبرائڈرڈ قمیص کے ساتھ قدرے کُھلے ایمبرائڈرڈ پائنچوں والی شلوار کا انداز بھی عُمدہ ہے، ساتھ آتشی گلابی رنگ، چُنری کے دوپٹے کی جاذبیت کے تو کیا ہی کہنے۔ سبز رنگ اِسکن ٹائٹ ٹرائوزر کے ساتھ پرنٹڈ کلیوں والی شرٹ بہت پیاری لگ رہی ہے، تو پلین بلیک ٹرائوزر کے ساتھ، کوائنز سے آراستہ پرنٹڈ فراک کا بھی جواب نہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین