• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کِھلا کِھلا سا وہ چہرہ، گلاب کی صورت......

تحریر : عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل : نور

ملبوسات : بوتیک ڈاٹ

آرایش : ماہ روز بیوٹی پارلر

عکاّسی :عالیہ نثار

لے آئوٹ : نوید رشید

نوشی گیلانی کی غزل ہے؎’’موت سے مُکر جائیں…زندگی سے ڈر جائیں…ہجر کے سمندر کو…آئو پار کرجائیں…راستے یہ کہتے ہیں…اب تو اپنے گھر جائیں…اِک ذرا سی مہلت ہو…دِل کی بات کرجائیں…شہرِعشق سے آخر…کیسے معتبر جائیں…؟؟ وہ پلٹ کے دیکھے تو…رنگ سے بِکھر جائیں۔‘‘ اور سچ بھی یہی ہے کہ مَن نگر میں اگر محبّت گھر کرجائے، تو پھر زندگی کبھی گُلوں کی انجمن میں اُڑتی تتلیوں، جگ مگ کرتے جگنوئوں سی حسین لگنے لگتی ہے، تو کبھی اُداسیوں کی رَدا میں لپٹے کسی افسردہ وملول سے چہرے کی مِثل۔ کبھی تو چار سُو رنگ ہی رنگ بِکھرے نظر آتے ہیں، تو کبھی ارد گرد کے سب رنگ بھی بالکل پھیکے سے پڑجاتے ہیں۔

کِھلا کِھلا سا وہ چہرہ، گلاب کی صورت......

اس بار ہم نے اپنی بزم بھی محبّت کے کچھ ایسے ہی رنگوں سے رنگی ہے۔ ذرا دیکھیے تو، اولیو اور آف وائٹ رنگوں کے خُوب صُورت کامبی نیشن میں سگریٹ پینٹ کے ساتھ اسٹریٹ قمیص کا انداز کس قدر عمدہ لگ رہا ہے، آرگنزا قمیص کے دامن پر تھریڈ ورک نمایاں ہے، تو ساتھ چُن دار دوپٹے کی جاذبیت کے بھی کیا کہنے۔ نیلے رنگ کی اسٹریچ ایبل جینز کے ساتھ عنّابی رنگ، ٹیل فراک کا انداز پیارا لگ رہا ہے، تو سیاہ رنگ اسکن فٹڈ ٹائٹس کے ساتھ زرد رنگ پرنٹڈ قمیص کا بھی جواب نہیں۔ پھر ایک جانب بلیک ٹائٹس ہی کے ساتھ پرنٹڈ پیپلم کا اسٹائل ہے، تو دوسری جانب وائٹ ٹائٹس کے ساتھ نیلے اورگلابی کے امتزاج میں دِل کش سے ایمبریلا فراک کا جلوہ بھی۔

کہیے کیسی لگی ہماری آج کی بزم؟ جب ان حسین و دِل کش اور اسٹائلش سے ملبوسات سے خود کو آراستہ کریں گی، تو یقین جانیے، اطراف میں محبّت بَھر ے کئی رنگ آپ ہی آپ بکھرتے چلے جائیں گے اور پھر کہیں دُور سے اِک صدا سُنائی دے گی۔؎’’کِھلا کِھلا سا وہ چہرہ، گلاب کی صورت‘‘۔

تازہ ترین
تازہ ترین