• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کی پرکشش ترین اداکارہ اور باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں۔

کترینہ کیف کی 35ویں سالگرہ

16جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والد ’’محمد کیف‘‘ کا تعلق مقبوضہ کشمیر جبکہ والدہ ’’سوسانا ٹرکیوئٹ‘‘ برطانوی شہری ہیں۔

کترینہ کیف کی 35ویں سالگرہ

کترینہ کیف کے نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چین،جاپان، فرانس،سوئزرلینڈ،برلن،بیلجئیم اور امریکی ریاست ہوائی میں گزارا جسکے بعد وہ مستقل طور پر بھارتی شہرممبئی منتقل ہوگئیں۔

کترینہ کیف کی 35ویں سالگرہ

14سال کی عمرمیں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغازکرنے والی کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں قدم2003میں فلم بوم کے ذریعے رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

کترینہ نے لڑکپن میں ہی ماڈلنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا، ماڈلنگ کے دوران ہی انہیں بھارتی نژاد برطانوی فلم ہدایت کار کیزاد گستاد نے فلم ’’بوم‘‘ میں اداکاری کی پیشکش کی جس میں امیتابھ بچن اور گلشن گروور جیسے بڑے ستاروں نے کام کیا ۔

کترینہ کیف کی 35ویں سالگرہ

تاہم قسمت کی دیوی 2007میں اْن پر مہربان ہونا شروع ہوئی جب انکی فلموں نمستے لندن،اپنے،پارٹنر ،ویلکم،ریس،سنگھ از کنگ ،نیویارک،عجب پریم کی گجب کہانی، راج نیتی،زندگی نہ ملیگی دوبارہ اور میرے برادر کی دلہن کو باکس آفس پربیحد کامیابی حاصل ہوئی جس پراْنہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

کترینہ کیف مے بالی ووڈ پر راج کرنے والے تینوں خانز کے ساتھ کام کیا ہے۔

کترینہ کیف کی 35ویں سالگرہ

کترینہ کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار سلمان خان سے ان کی دوستی ہے، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ نبھایا۔

تازہ ترین
تازہ ترین