• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 133 میں پرویزملک زعیم قادری اور اعجاز چوہدری میں مقابلہ

لاہور (مقصود اعوان) قومی اسمبلی کے حلقہ 133کے دو امیدوار کل کے دوست آج کے حریف بن کر ایک دوسرے کے مدمقابل اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک اور سابق صوبائی وزیر سید زعیم حسین قادری دونوں نے مسلم لیگ (ن) کو متحرک اور فعال بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ مریم نواز نے این اے 125کا حلقہ چھوڑ کر پرویز ملک کے انتخابی حلقہ این اے 133سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اس سے قبل پرویز ملک کو این اے 125سے الیکشن لڑنے کا کہا گیا لیکن پارٹی قیادت نے این اے 133کے امیدوار وحید عالم کی جگہ پرویز ملک کو ٹکٹ دے دیا۔ اس سے پہلے سید زعیم حسین قادری وحید عالم کے مقابلے میں انتخاب لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اس طرح پرویز ملک کو مجبوراً پارٹی قیادت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری کے مقابلے میں انتخابی میدان میں نکلنا پڑا ہے۔ ملک پرویز این اے 133میں نئے امیدوار ہیں ان کو علاقے کے مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کی شناسائی ہے لیکن ان کا عام ووٹرز سے رابطہ نہ ہونے سے انتخابی مہم چلانے میں دشواری پیش آ رہی ہے لیکن نواز شریف کے نام پر ووٹ دینے والے انہیں ضرور ووٹ دیں ۔ دونوں دوستوں کے مدمقابل آنے سے مسلم لیگ کا ووٹ تقسیم ہونے کا فائدہ تحریک انصاف کے اعجاز احمد چودھری کو ہو سکتا ہے اب 25جولائی کو حلقے کے ووٹرز نے تینوں امیدواروں سید زعیم حسین قادری، پرویز ملک اور اعجاز چودھری کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کرنا ہے۔
تازہ ترین