• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وہ رُخ کہ نہ ٹھہرے آنکھ جس پر....

تحریر:عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل:علیزے

ملبوسات:ہائی فیشن ڈیزائنز (کلفٹن، کراچی)

آرایش:روز بیوٹی پارلر

عکّاسی:ایس ایم ریاض

لے آؤٹ:نوید رشید

اِن دِنوں شادی بیاہ کا سیزن عروج پر ہے اور ان خوشیوں بَھری تقریبات میں شرکت کے لیے عموماً لڑکوں کی نسبت، لڑکیوں بالیوں کے لیے ایک بہت مشکل مرحلہ دِل کش اور منفرد اندازِ پیراہن کا انتخاب ہوتا ہے۔ تو لیجیے، اس بار ہم نے اس مشکل کے خُوب صُورت سے حل کے ساتھ اپنی بزم کچھ حسین و دِل کش اور جدّت و ندرت سے بَھرپور ملبوسات سے مرصّع کی ہے۔ ذرا دیکھیے، بنارسی فیبرک میں سُرخ اور نارنجی رنگوں کے امتزاج میں قدرے کم گھیر، کٹ ورک انداز کے بیل باٹم کے ساتھ سلور گِرے رنگ ایمبرائڈرڈ قمیص کس قدر حسین لگ رہی ہے۔ 

قمیص کا اِنر شِمر فیبرک میں اور اَپر آرگنزا کا ہے، جب کہ دوپٹا کام دار چوڑی لیس سے آراستہ ہے۔ اولیو رنگ پیراہن کا انداز روایتی سہی، مگر بے حد حسین اور منفرد ہے۔ بنارسی فیبرک میں ٹرائوزر کے ساتھ گوٹا مع سلمیٰ ورک سےمزّین قمیص بے حد جاذبِ نظر لگ رہی ہے، تو گوٹے کناری سے مزّین دوپٹا بھی، جس میں کہیں پھول ٹانکے گئے ہیں، تو کہیں چَھن پڑے ہیں، بے حد بھلا معلوم ہو رہا ہے۔ پھر ایک جانب بلڈ ریڈ رنگ غرارے،ایمبرائڈرڈ قمیص کا جلوہ نظریں خیرہ کر رہا ہے(خاص طور پہ دامن اور آستینوں پر موتی بالز کی آرایش تو خُوب ہی غضب ڈھا رہی ہے)، تو پورے غرارے پر ستارہ ورک کی پھبن کا بھی جواب نہیں۔ اِسی طرح طلائی رنگ لباس کے حُسن و جاذبیت کے بھی کیا ہی کہنے۔

آپ کہیے، یہ سحرزدہ کر دینے والے حسین و دِل کش پیراہن سے مرصّع بزم آپ کو کیسی لگی؟

تازہ ترین
تازہ ترین