لاہورکے سیوریج کے پانی میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 11 جولائی کو آؤٹ فال روڈ سے لئے گئےنمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہناہے کہ جون ،جولائی میں لئےگئےسیوریج کےپانی کےنمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ،2 ماہ تک پولیو وائرس کی موجودگی چیلنج ہے۔
ڈی جی محکمہ صحت نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔