• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’یومِ آزادی کیک‘‘ کریں خاص موقعے پر خاص اہتمام

’’یومِ آزادی کیک‘‘ کریں خاص موقعے پر خاص اہتمام

جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر سبز و سفید کیک تیار کیے جاتے ہیں، جن پر چاند ستارہ بھی بنایا جاتا ہے۔ اگریہ کیک گھر پر بنایا جائے تووطن سے محبت کا جذبہ بھی بڑھ جاتا ہے،لہذاآج اس خاص موقعے پر سالگرہ کا کیک بنائیں۔عام ترکیب سے کیک تیار کریں گے ،لیکن اس پر سبز رنگ کی کریم سے من پسند ڈیزائن تیار کرکے اسے منفرد بنائیں۔ یوم آزادی کی شام چائے کے ساتھ مہمانوں کو پیش کریں اور داد پائیں۔

کیک بنانے کی ترکیب

اجزا:

میدہ: ڈیڑھ کپ،کارن فلور1کھانے کا چمچ،انڈے 4عدد،بیکنگ پاؤڈرڈیڑھ چائے کا چمچ،نمک ایک چٹکی،چینی 1کپ پسی ہوئی،تیل 1 کپ،

ترکیب:

سب سے پہلے کیک کے سانچے کو صاف کر کے اس کے اندر تیل لگا لیں۔ایک چمچ میدہ ڈال کر سانچے کو اچھی طرح ہلا لیں تاکہ میدہ سانچے کےاندر ہر طرف لگ جائے۔ زائد میدے کو جھاڑ دیں۔اوون کو 180 سینٹی گریڈ پرآن کر لیں۔خشک اجزا یعنی میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر اور نمک کو تین چار بار اچھی طرح چھان لیں۔ایک پیالے میں چینی اور ایک کپ تیل ڈال کر خوب اچھی طرح پھینٹیں۔اب اس آمیزے میں 1 انڈہ توڑ کر ڈالیں اور خوب پھینٹیں۔ پھر دوسرا انڈہ ڈال دیں اور اچھی طرح پھینٹیں۔ اسی طرح چاروں انڈے ایک کے بعد ایک ڈالتی جائیں اور اچھی طرح پھینٹتی جائیں۔

چھانےہوئے خشک اجزاء یعنی میدے کے مکسچر کو پھینٹے ہوئے آمیزے میں تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتی جائیں اور ہلکے ہاتھ سے ملاتی جائیں۔جب سارا میدہ اچھی طرح مل جائے اور آمیزہ یک جان ہوجائے تو دودھ ڈال کر ملا لیں۔اب سانچے میں بھر کر پہلے سے گرم اوون میں 40 سے 45 منٹ تک پکائیں۔کیک تیار ہونے کے بعد بازار میں دستیاب سفید اور سبز کریم سے اپنی پسند کا ڈیزائن تشکیل دیں۔ سبز جھنڈے سے سجا ہوا کیک یقیناً جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردے گا۔

تازہ ترین