• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کیلے کا شمار سب سے پسندیدہ ترین پھلوں میں ہوتا ہے، بہت کم لوگ اس کی طبی افادیت سےآگاہ ہوں گے اور اس بات کا علم رکھتے ہوںگے کہ یہ غذائی اجزاء سے بھرپور پھل ہے۔ سیب سے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کا روزانہ استعمال ڈاکڑوں سے دور رکھتا ہے جبکہ کیلا اس سے زیادہ خوبیوں کا حامل ہے اس میں سیب کی نسبت چار گنا زیادہ پروٹین، دوگنا زیادہ کاربوہایڈریٹ، تین گنا زیادہ فاسفورس، پانچ گنا زیادہ وٹامن اے اوردیگر وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔

کیلے کے بے شمار فوائد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ یہ دوا کے مقابلے میں بیماریوں کوزیادہ بہتر طریقے سے دور کرسکتا ہے۔ وہ پانچ بیماریاں جن کا علاج کیلے سے کیا جاسکتا ہے:

بلڈپریشر: کیلے کے بےشمار فوائد میں سب سے اہم بلڈ پریشر کو نارمل رکھنا ہے۔ اس میں شامل پوٹاشیم انسانی جسم میں موجود خون کی گردش کو معمول کے مطابق رکھتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق روزانہ کیلے کا استعمال دل کی بیماریوں سے دور رکھتا ہے اور بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

ڈپریشن: کیلے میں موجود پڑوٹین کی کثیر مقدار انسانی جسم میں ’خوش‘ رکھنے والے ہارمونز کو بڑھاتا ہے۔ روزانہ ایک اکیلے کا استعمال انسان کے موڈ کو بہتر رکھتا ہے اور ڈپریشن جیسی بیماری سے نجات دلاتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلے کا کام یادداشت کو بہتر کرنا بھی ہے۔ کیلے کو Tryptophan amino acid کا اہم ذریعہ شمار کیا جاتا ہے جو انسان کی نفسیاتی حالت کا ذمے دار ہوتا ہے۔ یہ جسم کو پرسکون رکھنے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیےکیلا ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

قبض: جن افراد کو قبض کی شکایت رہتی ہے ان کے کیلا نہایت مفید ہے۔ یہ ایک ریشے پر مشتمل پھل ہے جس سے ہاضمے کے عمل میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے کیلے کے استعمال سے آنتوں کی حرکت منظم رہتی ہے اور قبض کی شکایت سے بچاؤ حاصل ہوتا ہے۔

دل کے لیے مفید: کیلا دل کی ڈھرکن کے لیے بے حد مفید ہے، اس میں وٹامن بی اور سی کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں جس کا کام انسانی جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانا اور اعصابی نظام کو بہتر رکھنا ہے۔

پیٹ کا درد: کیلے میں وٹامن بی 6 کا ذخیرہ موجود ہے جس کا کام انسانی جسم میں موجود خون میں گلوکوزکے لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلے کا استعمال خواتین کے لیے بے حدضروری ہے خصوصاً ان کے خاص ایام میں جب انہیں پیٹ میں درد کی تکلیف سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ کیلے کا کام پیٹ کے ہر قسم کے درد کو دور کرنا ہے۔

تازہ ترین