• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا سمیع اللہ کی خدمات اور قربانیوں کو یاد رکھا جائیگا،رئیس غلام مرتضی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین سابق وفاقی وزیر رئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے ممتاز عالم دین مولانا سمیع اللہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ان کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفردار تک پہنچایا جائے ، مولانا سمیع اللہ الحق قدر آور عالم دین تھے ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں کیا جاسکے گا ، انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع اللہ حق کی ملک کے لئے خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، انہوں نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی سربلندی اور ملک کے لئے وقف کررکھی تھی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،دریں اثنا نیشنل پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر نور الحق یوسفزئی نےکہا ہے کہ مولانا سمیع الحق نے اپنی زندگی میں دین اسلام کی خدمت اور ملک کے استحکام کی خاطر ہمشہ قربانی دی ، جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گیا ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دئے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا ء فرمائے ۔
تازہ ترین