• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا کے خلائی جہاز انسائٹ نے مریخ سے زمین پر پہلی تصویر بھیج دی

ناسا کےبغیر پائلٹ خلائی جہاز انسائٹ نے مریخ سے زمین پر پہلی تصویر بھیج دی ہے، جبکہ دیگر تجربات بھی شروع کردیئے گئے ہیں۔

ناسا کا بغیر پائلٹ خلائی جہاز "انسائٹ"نے 6ماہ کے خلائی سفر کے بعد مریخ کی سطح پر کامیابی سے لینڈ کیا، خلائی جہاز میں کیمرے اور آلات نصب ہیں جو مریخ کی اندرونی سطحوں پر تحقیق کیساتھ مریخ اور زمین کی اندرونی سطح میں مماثلت کی جانچ کرینگے۔

انسائٹ میں نصب زلزلہ پیما جوکہ اس خلائی جہاز کے کان کا کام کررہا ہے وہ مریخ میں زلزلے کے حوالے سے معلومات جمع کریگا۔جبکہ ایک اور آلہ مریخ کے گرائونڈ پر لگا کر اسکے درجہ حرارت کا پتہ لگایا جائے گا۔

تازہ ترین