• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی کا فون چھیننے پر شاہد مسعود کا 14 روزہ ریمانڈ

ٹی وی اینکر شاہد مسعود کو صحافی سے بدتمیزی اور اس کا موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں اسلام آباد کی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ آمد کے موقع پر نجی ٹی وی کے ایک رپورٹر سے اُس کا موبائل فون چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کر دی تھی، جس پر صحافی نے ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

مذکورہ کیس کی گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم حاضری پر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود پہلے ہی پی ٹی وی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں آج اڈیالہ جیل سے لا کر جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔

مختصر سماعت کے بعد عدالت نے شاہد مسعود کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین