بالی ووڈ کی حسین اداکارہ ایشوریا رائے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ میں دلہن بن گئیں جسے دیکھ کر ان کے شوہر ابھیشیک بچن شایدمر مٹیں۔
ایشوریا رائے نے حال ہی میں قطر میں منعقد ہونے والےفیشن شو میں اپنے جلوے بکھیرے جس کی تصاویر سے یوں گمان ہوتا ہے کہ وہ ایک بار پھردُلہن بن گئی ہیں۔ دلہنوں جیسا سرخ لہنگا ان پر خوب جچ رہا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمارفلم نگری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے برینڈز ، فوٹو شوٹ کے لیے خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا انتخاب کرتے ہیں۔
مس ورلڈ ایشوریا رائےنے اپنے انسٹاگرام پر یہ تصاویر شیئر کیں ، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دریاکےکنارے اپنے خوبصورت بال کھول کر سُرخ جوڑے میں فوٹوشوٹ کروا رہی ہیں۔
یہ بات تو ماننی پڑے گی کہ عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایشوریہ رائے بچن کی خوبصورتی میں بھی نکھار آتا جا رہا ہے۔
ایشوریا رائےکو ایک دن قبل قطر کی فلائیٹ کےلیے ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، خوبصورت اداکارہ نے سترنگی کورٹ پہنا ہوا تھا، اور اُس سادگی میں بھی وہ حسین لگ رہی تھیں۔