• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کئی شعبوں میں وسیع تجربے کے حامل

اسلام آباد( طارق بٹ)نئے وفاقی سیکریٹری خزانہ محمد یونس ڈھاگا، 34سال مختلف امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، توانائی، خزانہ، بین الاقوامی تجارت شامل ہیں، اپنی سروس کا سفر انہوں نے کراچی سے 1985میں سول سروینٹ کے طور پر شروع کیا چیلنجنگ منصوبوں کے ماہر ، 34سالہ کارکردگی میں ان کا کوئی ثانی نہیں، وہ سانگھڑ ، خیر پور ، مانسہرہ اور ملیر کے ڈپٹی کمشنر بھی رہے، انہوں نے ڈاریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ بھی رہے،ایڈیشنل سیکریٹری آف ایکسٹرنل فائنانس، انہوں نے خیرپور میں اسٹیٹ آف آرٹ اسپتال بھی قائم کرکے ریڈ کریسینٹ سوسائٹی کے حوالے کیا۔محمد یونس ڈھاگا کا تعلق ایک کارباری خاندان سے ہے، ان کے پاس گریجویٹ کی ڈگریاں بزنس ایڈمنسٹریشن ، معاشیات، قانون اور کامرس کی ڈگریوں کے حامل ہیں ، ان کے تجربات میں چیلنجنگ ذمے داریاں اور عہدے شامل ہیں ،انہوں نے صوبہ سندھ اور خیبر پختون خواہ میں مثالی خدمات سر انجام دی ہیں،محمد یونس ڈھاگا نے خاص طور پر غیر استعمال شدہ وسائل کو کام میں لانے کے لئے تاریخی کام کیا ہے جس میں تھر کول انجرجی سیکٹر شامل ہے۔

تازہ ترین