• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23 مارچ: مملکتِ خداداد کی قرار داد کی منظوری کا دن


“یوم پاکستان”23 مارچ 1940 پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے ،اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔

23 مارچ 1940، جدوجہد آزادی کی سمت متعین کرنے کا دن بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں منٹو پارک میں آزاد اور علیحدہ وطن کے لیے قرار داد منظور کی گئی ،پھر اللہ تعالیٰ کی مدد سے سات سال کی جدوجہد کے بعد پاکستان اس دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

برصغیر میں بسنے والے مسلمانوں نے 23 مارچ 1940ء کو الگ وطن کے لئے قرارداد منظور کی،جسے قراداد پاکستان کا نام دیا گیا۔

اسی مقام پر مینار پاکستان کی تعمیر 1960ء میں شروع ہوئی جو آٹھ سال میں تکمیل کو پہنچی،لیکن اس تاریخی مینار کو افتتاح کے بغیر ہی عوام کے لئے کھول دیاگیا۔

مارچ 1940 میں لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ کے تین روزہ (22 تا 24مارچ)سالانہ اجلاس کے اختتام پریہ تاریخی قرار داد منظور کی گئی تھی جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔

منٹوپارک میں جلسے کے تاریخی مقام پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا، عام دنوں کی نسب یوم پاکستان پر یہاں لوگوں کی بڑی تعداد سیاحت کے لیے آتی ہے ۔

عوام کا کہنا ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان بنایا، نئی نسل اب اسے خوشحال بنائے گی،بعض افراد نے مینار پاکستان کے قریب جانے کی اجازت نہ ملنے کا گلہ بھی کردیا۔

مینار پاکستان کی سیر کو آنے والوں نےمینار کے اوپر جانے والا دروازہ عوام کے لئے کھولنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

مینار پاکستان آنے والے عوام نے تجدید عہد کیا ہے کہ وہ پاکستان کو مذید مضبوط ،مستحکم اور خوشحال بنائیں گے۔

تازہ ترین