• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے پی آئی اے کریو کو اسلام آباد رپورٹ کرنیکی ہدایت، ملازمین میں بے چینی، ترجمان کی تصدیق

کراچی (اسد ابن حسن) پی آئی اے کا کیبن کریو جن کے ڈومیسائل پنجاب کے ہیں، ان کو اور مختلف گریڈ کے ایڈمن ریسورس ملازمین کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیئے جانے کے بعد متعلقہ عملے میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ ترجمان نے ملازمین کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں موجودہ انتظامیہ نے وہ تمام کیبن کریو جنہوں نے پنجاب کے ڈومیسائل پر نوکریاں حاصل کی تھیں ان کو 36گھنٹے کے اندر اندر اسلام آباد آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی، اس کے علاوہ ہیومن ریسورس میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی اسی قسم کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ مجوزہ احکامات کے بعد وہ تمام ملازمین جنکی رہائش کئی دھائیوں سے کراچی میں تھی جن کے بچے کراچی کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، ان میں بے چینی پائی جاتی ہے کہ آیا وہ اپنی فیملیز کو بھی ساتھ لے کر جائیں یا پھر ان کو کراچی میں رہنے دیں۔ دونوں صورتوں میں مالی بوجھ پڑے گا۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ کیونکہ 70فیصد ٹریفک نارتھ سائیڈ سے آپریٹ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کیبن کریو کی افرادی قوت کی دستیابی میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔
تازہ ترین