• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے‘ وزیر معدنیات

پشاور ( نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پچھلی تمام حکومتوں نے قبائلی عوام کو گزشتہ کئی دہائیوں سے نظرانداز کر دیا تھا۔ اب وقت آ چکا ہے کہ ان کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔ قبائلی عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کرم سے تحریک انصاف کے سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی اقبال حسین کی قیادت میں نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیاوزیر معدنیات نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت وفاقی حکومت کی مدد سے قبائل کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے ایک جامع پلان کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کر رہی ہے۔ جس سے مقامی لوگوں کا نہ صرف معیار زندگی بہتر ہوگا بلکہ قبائلی عوام کا حکومت اور ریاست پر اعتماد بھی بڑھ جائے گا۔ہم چاہتے ہیں کہ ریاست اور عوام کے درمیان فاصلے ختم ہوں۔ پارہ چنار کے سیاسی رہنما اقبال حسین نے وزیر معدنیات کو ضلع کرم کے عوام کو درپیش مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر معدنیات نے موقع پر ان کے بیشتر مسائل کے حل کے احکامات جاری کئے۔ وزیر معدنیات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پارہ چنار میں صحت ، تعلیم اور معدنیات کے حوالے سے تمام شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے ۔
تازہ ترین