• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن جاری ،14ریڑھی فروش گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم راشد علی سے 10 لٹر شراب، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم ماجد سے 120 گرام چرس، ملزم عبدالمجید سے 4 لٹر شراب، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم نعیم اختر سے 1350 گرام چرس، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد حسین سے 1600 گرام چرس، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم ریاض سے 15 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 5 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جن سے اسلحہ اور گولیاں قبضے میں لے لی گئیں ۔تھانہ تھانہ مظفر آباد نے ملزم یوسف سے پسٹل مع 4 گولیاں، ملزم اکرم سے پسٹل مع 17 گولیاں، ملزم دانش سے پسٹل مع 17 گولیاں، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم یونس سے پسٹل مع 2گولیاں، پولیس تھانہ کپ نے ملزم عمر سے پسٹل مع 2 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ناصر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس تھانہ قطب پور نے خاتون یاسمین کو اغوا کرنے کے الزام میں اسماعیل وغیرہ2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ۔ تھانہ بستی ملوک پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار شعیب کو جعلی نمبرپلیٹ لگانےپر اسے گرفتار کر لیا ۔ ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سڑک پر ریڑھی کھڑی کر کے اشیاء فروخت کرنے والے 14 افراد ولید، عرفان، نصیر، دلاور، ارشد، شہر یار ،فیضان، شاکر ، غلام نازک حارث،مبین، شہزاد، فیصل سلمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے ہیں۔تھانہ ممتازآبادکےعلاقےمیں گھر میں چوری کے لئے آنیوالے شخص کو گھروالوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے چونگی نمبر 14 پربھیک مانگتےہوئے سلمیٰ بی بی کولیڈی کانسٹیبل کےذریعے گرفتارکرکے مقدمہ درج کر؛یا۔تھا نہ کوتوالی میں حضوری باغ روڈ پر فرزند علی موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ راشد اسے زبردستی روک کر دست و گریبا ن ہوگیا اور پسٹل سے فائرنگ کیا جو فرزند علی کے دائیں ٹانگ کے گھٹنے کے آرپار ہوگیا۔ دو فائر فرزند علی کی موٹرسائیکل کی ٹینکی میں لگے اور ملزم موقع سے فرارہوگیا ، تھا نہ نیوملتان کو سراج دین نےبتایا کہ اعجاز، سجاد، شاہد، وقاص، عمران، ذیشان ، سہیل ،عارف، سلیم و دیگر 15نامعلوم افرادنے اس کی گاڑی زبردستی روک لی اور مجھے دھکے دیکر ونڈ سکرین توڑ دی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تھا نہ گلگشت پولیس کو ساجد حسین نےبتایا کہ عاصم ، حسنین نے 4نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کراسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ میرا بھائی صادق جیسے ہی باہر نکلا تو عاصم نے پسٹل سے سیدھی فائرنگ کی جس سے بھائی صادق اور فائز بال بال بچ گئے۔دوسرے واقعے میں پنوں خان نے پولیس بتایا کہ اس کا بھائی فلک شیر بستی نو گیا تو میرے چچا زادبھائی دانش کو فخر عباس نے فون پر اطلاع دی کہ عباس ، اسلم اختر، حاجی ، ناصر، علی ، عمران، نواب ،آصف ،اللہ بخش بستی نو اٹھا کر چاہ ڈھڈیاں والہ لے گئے جس پر دانش نے پولیس اطلاع دی تو میرا بھائی اللہ بخش کے گھر میں موجود تھا جسے پولیس نے برآمد کرلیا اور ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرارہوگئے۔ تھانہ کپ کے علاقے حسين آگائی میں دوگروپوں کے مابين فائرنگ کےدوران ٹی چوک کی رہائشی خاتون غلام فاطمہ گولی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی ۔زخمی خاتون کو ديکھ کر دونوں گروپوں کےافراد لڑائی چھوڑ کر موقع سے رفو چکر ہوگئے ۔خاتون کوريسکيو 1122کی مدد سے طبی امداد کے بعد نشتر منتقل کياگيا۔ واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ پوليس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتيش کا آغاز کرديا۔ 45سالہ خاتون براواں مائی کو سانپ نے ڈس لیا، جبکہ کرنٹ لگنے سے پل مظفر آباد کا رہائشی 17 سالہ رمضان جھلس گيا متاثرین کو نشتر منتقل کردياگيا۔
تازہ ترین