مٹھی ( نیوز ڈیسک) چھاچھرو ٹاؤن کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھارتی گٹکا فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 3 مجرمان کو اپنے علاقوں میں 10، 10 پودے لگانے کی انوکھی سزا سنادی۔پولیس نے بھارتی گٹکا فروخت کرنے کے الزام میں عبدالرؤف سومرو، نصیر سمجیو اور جدین مَنگریو کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ آکاش پرمار نے بھارتی گٹکا فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تینوں مجرمان کو اپنے علاقوں میں 10، 10 پودے لگانے اور ان کی ایک سال تک دیکھ بھال کرنے کی سزا سنائی۔