لاہور( این این آئی)پاکستان اوربھارت کے مابین باہمی تجارت اوردوستی بس سروس رابطہ مکمل منقطع کردیاگیا،دوبھارتی بسوں کو واپس بھیج دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہورسے دہلی ، لاہور،امرتسر اورننکانہ صاحب سے امرتسرکے مابین دوستی بس سروس کو معطل کردیاگیاہے۔اس حوالے سے وزارت خارجہ سے کہا گیا کہ وہ تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کرے ۔ مزید بتایاگیا ہے کہ ہفتے کے روز پاک بھارت تجارت عملی طورپر روک دی گئی ہے اوراس حوالے سے تاجروں اورکنٹریکٹرزکوبھی باضابطہ آگاہ کردیاگیاہے۔