• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سفارتکار کی پاکستان بدری خوش آئندہے، عرب گل

برسلز(عظیم ڈار)پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل ملاگوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی سفارت کار کو پاکستان سے ملک بدر کرنا خوش آئند قدم ہے اور آج پوری دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے وادی میں کشیدگی بڑھانے کےلیے38 ہزار فوج کا نیا دستہ مقبوضہ کشمیر میں بھیجا جب کہ 8 ہزار مزید فوجی کشمیر میں بھیجے جارہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے خود ساختہ نظر بندی کے تحت حریت کانفرنس کے قائدین کو نظر بند کررکھا ہے جبکہ حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت بھی جیل کے اندر بگڑتی جارہی ہے ۔ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہاہے ایسے حالات میں اقوام متحدہ اور آو آئی سی کو چاہئے کہ وہ ہنگامی اجلاس طلب کر کے بھارت کوکشمیری عوام پر ظلم وستم سے روکیں۔آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور بھارت اب تک لاکھوں مردوں خواتین بچوں سمیت بزرگوں کو شہید کرچکا ہے جب کہ پیلٹ گنوں کی وجہ سینکڑوں کشمیریوں کو اندھا کرنے اور ان کے جسمانی اعضاء کو ناکارہ بنا کر انہیں مفلوج کیا جارہا ہےتاکہ وہ آزادی کے حق سے دستبردار ہوجائیں۔انھوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے ہولناک جرائم کو منظر پر لائیں تاکہ بھارتی جمہوریت کا اصلی چہرہ بےنقاب کیا جاسکے۔اس وقت بھارت نے کشمیر میں کرفیو کا نفاذ کیا ہواہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ اپنی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی لائیں اور اسلام آباد میں غیر ملکی سفارت کاروں کی ہنگامی کانفرنس طلب کریں اوراقوام عالم کو بھارتی جنگی جنون سے آگاہ کریں کیونکہ بھارت بڑے پیمانے پر کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کی تیاری کرچکا ہے۔انھوں نےکہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو دو طرفہ تجارت کو روکنا ہوگا تاکہ بھارت کو مجبور کیا جاسکے کہ وہ وادی کشمیر میں جاری بربریت اور جارحیت کو رکواسکیں۔
تازہ ترین