• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خالد محمود خالد)"کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے "کے خالق معروف موسیقار خیام کو ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔92سالہ خیام کو پھیپھڑوں کی انفیکشن کے باعث 9 اگست کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ خیام جن کا اصل نام محمد ظہور خیام ہاشمی ہے 18فروری 1927کو بھارتی پنجاب کے ضلع جالندھر کی تحصیل نواں شہر میں پیدا ہوئے تھے انہیں تین مرتبہ فلم فئیر ایوارڈ دیاگیا۔انہوں نے 1953میں فلم فٹ پاتھ سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا۔ان کی مشہور فلموں میں پھر صبح ہو گی، لالہ رخ، کبھی کبھی، نوری، تھوڑی سی بے وفائی، دل نادان، بازار، رضیہ سلطان وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے موسیقی کی تعلیم معروف موسیقار بابا جی اے چشتی سے لاہور میں حاصل کی۔ ان کی اہلیہ جگجیت کور ایک نامور گلو کارہ تھیں۔جو آجکل بہت بیمار ہیں۔
تازہ ترین