کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،ایف اے ٹی ایف بارے مارکیٹ میں پھیلنے والی منفی خبروں کی وجہ سے ہفتے بھر جارہی رہنے ولال تیزی کا رحجان تبدیل ہو گیا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی چھائی رہی ، کے ایس ای 100انڈیکس میں 534پوائنٹس کی بڑی کمی جبکہ سرمایہ کاری مالیت 71.35ارب گھٹ گئی ،شیئرز کی خرید وفروخت میں بھی 3کرور کی کمی ،تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں ایف اے ٹی ایف بارے منفی خبریں پھیل گئیں جس سے سرمایہ کاروں میں خوف وہراس نظر آیا اور انھوں نے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی جس سے مارکیٹ میں دن بھر مندی چھائی رہی اس طرح رواں ہفتے کے آغاز پر آنے والی تیزی پورا ہفتہ برقرار نہ رہ سکی۔