• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیک کمپنیوں میں 5.5بلین پونڈ کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری

لندن(پی اے) ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو کے ٹیک کمپنیوں نے رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 5.5 بلین پونڈ کی ریکارڈ فارن انویسٹمنٹ سمیٹی۔ ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ یو ایس ٹیک سیکٹر میں فی کس کے حساب سے اسی عرصہ میں کی گئی سرمایہ کاری سے زیادہ ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ کمزور پونڈ سرمایہ کاروں کو یو کے ٹیک سیکٹر کی طرف مائل کررہا ہےجو یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔ تحقیق کے مطابق امریکی اور ایشین فرموں نے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ گزشتہ سال میں ان ریجنز سے مشترکہ طور پر 3.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ جبکہ پورے سال 2018ء میں 2.9 بلین ڈالر کی انویسٹمنٹ ہوئی۔ اس کا سبب یہ ہے کہ یو کے کی یورپین یونین کے ساتھ مستقبل کے تجارتی انتظامات پر بے یقینی کی صورتحال کے باعث براہ راست فارن انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) کم ہو رہی ہے۔ کلچر سیکرٹری نکی مورگنی کا کہنا تھا کہ یہ برطانیہ کی ٹیک کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے کہ امریکہ اور ایشیا سے سرمایہ کاری کابہائو سب سے زیادہ ہے۔ سنگاور کے ایک وینچر کیپٹل فنڈ کے سربراہ ادیتا ماتھرر نے کہا کہ میں نے یو کے اسٹارٹ ایس کی جانب سے ایشین مارکیٹس کیپٹل فنانسنگ کو دستک دینے والی کمی متعدد درخواستیں دیکھی ہیں۔ یو کے ٹیک فرمز ٹریڈ وار کے خلاف انویسٹرز کو ایک طرح کا تفحظ بھی فراہم کرتی ہیں ٹریڈ وار کے باعث ہی امریکہ اور چین کے ٹیک سیکٹرز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں خاصی کمی آئی ہے۔ حال ہی میں برطانیہ کی گرین سل میں جاپان کے سافٹ بینک کی 800 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی سافٹ بیک اور سنگاپور کے کلیئر مونٹ گروپ نے یو کے فرم اوک نورتھ بینک میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اسی طرح امیزون نے ڈی
لیوروز میں بہت بڑی سرمایہ کاری کی۔
تازہ ترین