• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 22 جھوٹ پکڑ لیے ہیں۔

ٹرمپ کے 22 جھوٹ پکڑے گئے


سی این این کے مطابق شمالی کیرولائنا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سابق صدر باراک اوباما کی حکومت کی توانائی کے میدان میں پالیسیوں کے برعکس آج امریکا کو قدرتی گیس اور تیل کی پیداوار میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر لاکھڑا کیا ہے۔

سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ نے اسے جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کی پیداوار کے شعبے میں امریکا 2012 کے اوباما دور حکومت سے پہلے نمبر پر ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتخابی مہم کے وعدوں کے مطابق آج امریکا میکسیکو سرحد پر میلوں طویل دیوار کھڑی کی جارہی ہے۔

کسٹمز بارڈر پروٹیکشن حکام نے امریکی صدر کے ان دعووں کی جھوٹ کی قلعی کھول دی، جن کے مطابق پہلے سے موجود دیوار میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اسکا کچھ حصہ تبدیل کیا گیا ہے۔

سی این این کا اپنی رپورٹ میں کہنا ے کہ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں تارکین وطن خصوصاً ایشیائی امریکیوں اور خواتین میں بے روزگاری کی صورتحال پر ریکارڈ حد تک قابو پایا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے آج تارکین وطن اور خواتین میں اوباما دور سے زیادہ بیروزگاری ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اُن کی انتظامیہ نے پیداواری صنعت میں چھ لاکھ نوکریاں دیں جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پونے پانچ لاکھ نئی نوکریاں دی گئیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی معیشت 57 برسوں میں بدترین سال سے گزررہی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق آج چین میں جی ڈی پی کی نمو 6.2 فیصد ہے جو 57 کے بجائے 27 سال میں کم ترین ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو 2015 ء کے ایٹمی معاہدے کے تحت 1 سو 50 ارب ڈالر دئیے جبکہ حقیقت میں یہ ایران کی اپنی رقم تھی جو امریکی پابندیاں لگنے کے بعد غیرملکی مالیاتی اداروں میں منجمد کردی گئی تھی۔ 

تازہ ترین