• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ میں آج سے پلاسٹک بیگز پر پابندی

سندھ میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، محکمۂ ماحولیات سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، شہریوں نے حکومتی اقدام کو سراہا ہے۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال اور اس کی تیاری پر پابندی کا اطلاق ہوچکا ہے، اب ماحولیاتی قوانین کے تحت پلاسٹک بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال قابلِ سزا جرم ہوگا۔

کراچی سمیت سندھ میں آج سے پلاسٹک بیگز پر پابندی


یہ بھی پڑھیے : پاکستان میں پلاسٹک بیگز پر پابندی

محکمۂ ماحولیات پلاسٹک بیگ کےاستعمال کےخلاف قوانین پر عمل کرانے کا پابند ہوگا اور اس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر قواعد کے تحت مقدمہ، گرفتاری و سزا ہوگی۔

پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور تیاری پر عائد پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ شہریوں کی جانب سے اس حکومتی اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

ترجمان حکومت سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کپڑے یا کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔

تازہ ترین