• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کی حکومت ایل او سی توڑنے والوں کو سہولتیں دے، شاہد اقبال

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین پروفیسر شاہد اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کنٹرول لائن توڑنے والے لاکھوں کشمیریوں کو سہولیات مہیا کرے۔ یہ ہمارے بھائی ہیں جو کشمیر کی آزادی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ آج دو ماہ ہوچکے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو لگا ہوا ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریر جو انہوں نے اقوام متحدہ میں کی اس کے باوجود عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کریں کہ وہ آزادی مارچ کرنے والوں کو بحفاظت کنٹرول لائن کراس کرنے کے لئے اقوام متحدہ اقدامات کرے۔ کشمیر کے دونوں اطراف کشمیریوں کے خاندان آباد ہیں بھارت کا موقف غلط ھے وہ ریاست کے باشندے ہیں اور مل سکتے ہیں ۔ان پر پابندیاں نہیں لگائی جا سکتیں ۔ پروفیسر شاھد اقبال نے کہا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، ممبران اسمبلی آزاد کشمیر ، وزرا چکوٹھی سے آزادی مارچ کرنے والوں سے ملاقات کریں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ان کو ضروریات زندگی مہیا کریں۔ ملک اللہ دتہ نے کہا بھارت آزادی مارچ والوں کے لئے بارڈر کے لئے کھول دے ۔ آزاد کشمیر کے عوام اور مقبوضہ کشمیر کے عوام ایک ہیں ۔انہوں نے کہا آزادی مارچ میں شامل عوام اپنے ہاتھوں اقوام متحدہ کے جھنڈے رکھیں تاکہ عالمی برادری کشمیر کی متنازع حیثیت سے آگاہ ہو سکے ۔کونسلر عمران حمید ملک نے کہا کشمیر ی عوام کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی زمین استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریر پر کہا کہ وہ کشمیر ی عوام کو بتائیں کشمیر ی عوام کو کیا کر نا چاہیے ۔اب تو بھارت کشمیر کومزید چار حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ھے۔انجینئر عثمان نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک جرأت مند لیڈر ہیں وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دورہ چین کے موقع پر کشمیر کے مسئلے کو زیر بحث ضرور لائیں ۔ وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اس مسئلے پر اقوام متحدہ کے سے رجوع کریں ۔
تازہ ترین