• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلہ 2005، وزیراعظم کامتاثرین سےاظہارتعزیت

وزیراعظم عمران خان نے 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: شمعون عباسی کی وزیراعظم سے اپیل

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک  پیغام میں کہا کہ زلزلے نے تباہی، درد اور غم کی ناقابل فراموش یادیں چھوڑی ہیں، ایسے حالات میں قوم نے قربانی، انسان دوستی، باہمی مدد اور مثالی جذبے کا مظاہرہ کیا، اُس وقت تباہی سے نمٹنے کے لیے موجود نظام صورتحال سے نمٹنے کےلیے نا کافی تھا۔

زلزلہ 2005، وزیراعظم کامتاثرین سےاظہارتعزیت


عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعے جامع اور مؤثر قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم قائم کیا ہے، وزیر اعظم نے نظام کی مزید اصلاح اور مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میر پور آزاد کشمیر کے حالیہ زلزلے سے متاثر علاقوں میں لوگوں کی مکمل بحالی تک ہر ممکن مدد فراہم کرتے رہیں گے، قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تازہ ترین