• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈیفنس میں بنگلے سے باپ، بیٹے کی خون میں لت پت لاشیں برآمد

کراچی: ڈیفنس میں بنگلے سے باپ، بیٹے کی  لاشیں برآمد 


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس فیز5 ایکسٹینشن میں واقع بنگلہ نمبر 1/1 سے باپ اور بیٹے کی خون میں لت پت لاشیں برآمدہوئیں جنھیں چھری کے پے درپے وارکرکے قتل کیا گیاہے، تفصیلات مطابق ڈیفنس فیز5 ایکسٹینشن کے بنگلے سے باپ اور بیٹےکی لاشیں ملیں جنھیں چھری کے پے درپے وارکرکے قتل کیا گیا ہے، اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا،جہاں ان کی شناخت 65سالہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر فصیح عثمانی اور ان کے صاحبزادے 22سالہ کامران عثمانی کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق لاشیں بنگلے کے بیڈ روم سے ملیں، واردات کے وقت دونوں باپ بیٹا سوئے ہوئے تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ فصیح عثمانی کی اہلیہ مسز آسیہ نے بیان دیا ہے کہ صبح ساڑھے 6بجے وہ معمول کے مطابق گھر سے واک پرگئیں،شوہر اور بیٹا سو رہے تھے، گھنٹی بجا کر انہیں نیند سے جگانا نہ پڑے اس لیے وہ واپس آنے کے لیے گھر کا پچھلا چھوٹا دروازہ کھلا چھوڑ گئی تھیں،واک کے بعد جب گھر واپس پہنچی تو دیکھا کہ ان کے شوہر اور بیٹے کی لاشیں بیڈروم میں خون میں لت پت پڑی تھیں، پویس کے مطابق ملزمان نے بظاہر کسی چیز کو ہاتھ تک نہیں لگایا، گھر میں رقم،لیپ ٹاپس، موبائل فونز، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءجوں کی توں ہیں،یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ باپ بیٹے کا قتل کس تیز دھار آلے سے کیا گیا ہے کیونکہ ملزمان آلہ قتل بھی اپنے ساتھ لے گئے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کے مطابق گھر میں کوئی چوکیدار اور سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں ہے،واردات میں کوئی گھر کا بھیدی ملوث لگتا ہے، کیونکہ یہ خاندان کراچی سے امریکا منتقل ہونے کی تیاری کر رہا تھا اور ان کا بیٹا چند روز قبل ہی امریکہ سے آیا تھا،پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

تازہ ترین