• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں تاجروں کی ہڑتال،مارکیٹیں بند ،فضل الرحمٰن کیساتھ دھرنا دینے کی دھمکی

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) تاجر تنظیموں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث گھنٹہ گھر سے ملحق آٹھ بازاروں میں زیادہ تر کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں جبکہ کچھ بازاروں میں بعض دکانیں کھلی رہیں، تاجروں نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ دھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔ انجمن تاجران سٹی اور سپریم انجمن تاجران کی جانب سے ٹیکسوں کے نفاذ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف کی گئی ہڑتال کی اپیل پر گول کلاتھ، کچہری بازار، سوتر منڈی، ریل بازار، صرافہ مارکیٹ، چنیوٹ بازار کی میڈیسن مارکیٹ، گول کریانہ بازار، گول صابن والا بازار،بھوانہ بازار، کارخانہ بازار، منٹگمری بازار،جناح کالونی کی ہوزری مارکیٹ، غلہ منڈی اورسوتر منڈی میں کاروباری سرگرمیاں بند رہیں۔
تازہ ترین