• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل طالبہ کے قتل کے مقدمہ میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میڈیکل طالبہ مصباح کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد نبی کو عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تھانہ ایف بی ایریا پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے،ملزم کی اس مقدمہ میں شناخت پریڈ بھی کرانا ہے،ملزم کو ریمانڈ میں دیا جائے ۔
تازہ ترین