• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضورؐکی امت سے ہونا ہماری بڑی خوش نصیبی ہے:مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک امن پاکستان کے چیئرمین و سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ آپؐ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے چھٹے اور یکساں انصاف کی تلقین ہوئی۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سماجی رہنما ملک محمد یوسف کی رہائش گاہ پر جشن آمد رسول کے سلسلے میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں صدر انجمن اسلامیہ مخدوم تنویر الحسن گیلانی ،سید علی حسین شاہ،مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی ،ڈاکٹر اکمل مدنی ،ایوب مغل ،حافظ معین خالد،بلال عطاری ،راؤعبدالقیوم شاہین ،ملک انور علی مہمان خصوصی تھے۔ مخدوم غلام یزدانی گیلانی ،مخدوم تنویر الحسن گیلانی ،ملک محمد یوسف نے کہا کہ آپ ؐ کی آمد کی خوشیاں منانااورآپ ؐ کی امت سے ہونا ہماری زندگی کی بڑی خوش نصیبی ہے ۔تقریب میں جشن عید میلاد النبی کے جلوسوں کے حوالے سے میلاد کمیٹیوں، تنظیموں کو تیاری کی ہدایات دی گئیں ۔
تازہ ترین