• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب اسمگلنگ کیلئے بڑے پیمانے پر ڈپلومیٹک چینل کا استعمال

کراچی ( رپورٹ: سہیل افضل ) شراب اسمگلنگ کے لئے بڑے پیمانے پر ڈپلومیٹک چینل کا استعمال ،اسمگلرز نے قانونی کاروائی سے محفوظ رہنے کے لیے سفارت خانوں کے عملے اور کسٹمز اہلکاروں سے ملکر گروہ بنا رکھا ہے، گذشتہ چند ماہ کے دوران انڈونیشا، شام، لبنان اور الجیریا کے سفارت خانوں کے نام پر منگوائی گئی 4 ہزار 352 بوتل وسکی ضبط کی جاچکی ہے جس کی قیمت کروڑں روپے ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کراچی کے ڈائریکٹر عرفان جاوید نے 24اکتوبر 2019کو اپنے ڈائریکٹر جنرل کو ایک رپورٹ بھیجی ہے،جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع الجیریا کے سفارت خانے کی جانب سے منگوائے جانے والے فوڈ آئٹم( کھانے پینے والی اشیاء ) کی آڑ میں منگوائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی 1584بوتل وسکی برآمد ہو ئی ہیں۔ 

کسٹمز اپریزمنٹ کے عملے نے بومبل ٹرمینل ویسٹ وہارف سے یہ کنٹینر کلیئر کر دیا تھا لیکن ڈائریکٹوریٹ کراچی نے شراب اسمگلنگ کی اطلاع پر اس کی کلیئرنس روک دی جس کے بعد وزارت خارجہ کو خط لکھ کر سفارت خانے کے عملے سے ملکر کنسائمنٹ کی مشترکہ ایگزمینیشن کی گئی تو اس کنٹینر سے کھانے پینے واکی اشیاء کی بجائےشیواز ،بلیک لیبل اورجونی واکر کی 1584بوتل برآمد ہو ئی ہیں جس پر انھیں ضبط کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین